30 ستمبر 2025 - 15:45
غزہ کے لیے روانہ فلوٹیلا صمود کی عالمی برادری سے اپیل: ہماری کشتیوں کی حمایت کریں

غزہ کے محصور عوام کے لیے امداد لے جانے والے فلوٹیلا صمود کے منتظمین نے دنیا بھر کی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کشتیوں کو عملی مدد فراہم کریں تاکہ یہ قافلہ بحفاظت غزہ تک پہنچ سکے۔

اہل‌بیت(ع) انٹرنیشنل نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق فلوٹیلا صمود کے منتظمین نے کہا ہے کہ ہم اپنے اس حق پر قائم ہیں کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق آزادانہ طور پر سفر کریں اور انسانی امداد غزہ تک پہنچائیں۔

انہوں نے ترکی، اٹلی، اسپین سمیت دنیا کی تمام حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ محض بیانات تک محدود نہ رہیں بلکہ عملی طور پر مدد فراہم کریں۔

منتظمین نے یہ بھی کہا کہ جو حکومتیں اس امدادی قافلے کی حمایت کرتی ہیں، وہ ہماری کشتیوں کو غزہ کے ساحل تک پہنچنے میں ہمراہ کریں۔

رپورٹس کے مطابق فلوٹیلا صمود کیز دو کشتیاں غزہ کے ساحل سے 270 سمندری میل کی دوری پر موجود ہیں۔

کمیٹی برائے خاتمہ محاصرہ غزہ کا کہنا ہے کہ ان کشتیوں کو اپنے ہدف تک پہنچنے کے لیے اب بھی تقریباً 500 کلومیٹر کا سفر باقی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha